اسلام آباد (سب نیوز)وزارت پیٹرولیم نے یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی مد میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر اضافے کا تاثر درست نہیں، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لیٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرولیم ڈیژن نے پٹرول ،ڈیزل پر10روپے لیوی کا تاثرمسترد کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
