Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبغاوت پر اکسانے کا کیس : فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

بغاوت پر اکسانے کا کیس : فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چودھری پر فرد جرم موخر کرتے ہوئے 7جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل نے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا سابق وزیر کو ہیٹ اسٹروک ہوا ہے ؟ بعد ازاں جج نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کو ’دھمکی‘ دینے پر جنوری کے اوائل میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حامد خان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فواد چودھری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153-A (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) اور 124-A (غداری) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔