لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایل این جی کارگو تاخیر سے پاکستان پہنچے ہیں، یہ ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے گیس بحران ٹل گیا ہے اور پاور،کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے۔
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہےکہ سسٹم میں 1800ملین کیوبک گیس موجودہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔
قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، گیس بحران ٹل گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
