ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر رات گئے چھاپہ، ذاتی ملازم گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر رات گئے چھاپہ، ذاتی ملازم گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ہری پور میں پی ٹی آئی رہنما اورسابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا ان کی عدم موجودگی میں ذاتی ملازم کو گرفتار کر کے لے گئے۔
سب نیوزکے مطابق ہری پور پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے موجود نہ ہونے پر سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد ذاتی ملازم کو گرفتار کرکے لے گئے۔
پولیس نے عمر ایوب کے بھائیوں اور سابق صوبائی وزرا یوسف ایوب، اکبر ایوب اور ارشد ایوب کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تاہم ان میں سے کوئی بھی گھروں پر موجود نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔