اسلام آباد،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب کر لیا گیا،اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرسے متعلق قرارداد پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، وزیرداخلہ شیخ رشید پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے پر بھی اراکین کو بریف کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فوری طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
