کراچی (آئی پی ایس )جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد86 لاکھ ہو گئی ۔انسٹا فالوورز کی تعداد 86 لاکھ پر پہنچنے پر اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر مداحوں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔عائزہ نے اپنے پیغام میں 8.6 ملین کی تصویر لگائی اور ساتھ تحریر کیا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے کا شکریہ، میری طرف سے تمام چاہنے والوں کو بہت سارا پیار۔عائزہ خان پہلی پاکستانی شوبز شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ یا اس سے زائد فالوورز ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ڈرامہ سیریل میرے مہرباں اور تو دل کا کیا ہوا سے حاصل کی اورڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں جاندار اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد86 لاکھ ہو گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
