اسلام آباد:روسی خام تیل کے پہلے جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے کی کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
دوسری طرف ریفائنری ذرائع کیمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سیخام تیل نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی تیل آنے سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ قیمتوں پر فرق یکم جولائی سے پڑے گا۔ روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ چودہ لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قیمت نکالی جائے گی۔ مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی۔
