ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر عائد 2 اعتراضات دور

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر عائد 2 اعتراضات دور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیرہ غازی خان کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لگائے گئے 2 اعتراضات دور کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی جس کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ وکلا نے دلائل دیے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپ کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، اعتراض ہے کہ آپ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی؟
وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا، اس لیے لاہور ہائی کورٹ نہیں جا سکتے تھے۔
عدالتِ عالیہ نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی درخواست سے 2 اعتراضات دور کردیے اور ان کی درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔