ہومٹاپ سٹوریروسی خام تیل پاکستان ریفائنری صاف کرے گی، قیمت کا فیصلہ بعد میں ہوگا

روسی خام تیل پاکستان ریفائنری صاف کرے گی، قیمت کا فیصلہ بعد میں ہوگا

اسلام آباد(سب نیوز) روس سے آنے والے پہلے خام تیل کی فراہمی کا معاملہ،
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے روسی خام تیل اسٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کرے گی،
روسی خام تیل کی ریفائنری کے بعد مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا،
ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل میں سے بقیہ 55 ہزار ٹن آئندہ دو ہفتے میں کراچی پہنچے کا امکان ہے۔
خام تیل کی ریفائنری ،مقامی مارکیٹ میں فراہمی اور ترسیل سے قیمتوں کا تعین ہوگا،
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان کو ملنے والے روسی خام سستے تیل کی قیمت کم ہے،
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیادہ سے زیادہ اسٹاک درکار ہے،
پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے،
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کا خواہاں ہے،
باقاعدہ سستے تیل کی خریداری پر قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد فرق پڑے گا،
پہلے روسی تیل خام تیل کارگو سے قیمتوں پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔