ہوماسلام آبادامیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاواکی تحریک لبیک کے احتجاج پر فائرنگ کی مذمت

امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاواکی تحریک لبیک کے احتجاج پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پولیس اور رینجرز کی طر ف سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاجی دھر نے پر بلا اشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کر تے ہو ئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے

انھوں نے کہافائرنگ کے نتیجے میں کارکنان کے زخمی اور جاں بحق ہونیکی ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتیں ہیں جنوں نے نہتے مظاہرین پر چڑھائی کی ہے ، حکومت نے معاہدہ کو قرارداد کے طور پر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا وعدہ کیا، مگر ایسا نہ کیا گیا جس سے صورت حال خراب ہوئی، نصراللہ رندھاوا نے کہا حکومت نے صورتحال کو کنڑول کر نے کے لیے مذاکراتی راستہ اپنانے کی بجائے تصادم کی راہ اپنائی اورلوگوں کو سیدھی گولیاں ماری جس سے امن و امان کا سنگین مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے اسلام دشمن پالیسیاں تشکیل دینے سے گریز کریںاور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ و دیگر رہنماں کو فوری طور پر رہا کرے اور ان سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔