لاہور(سب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آنکھ کا چیک اپ کرانے دبئی گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور سے دبئی روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ بختاور بھٹو بھی بچوں اور خاوند سمیت دبئی پہنچے ہیں۔ آصف علی زرداری دو سے تین دن قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے، سابق صدر نے کچھ عرصہ قبل آنکھ کا آپریشن کرایا تھا۔
آصف زرداری آنکھ کا چیک اپ کرانے کیلئے دبئی پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
