پشاور(سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد اور خود کش بمبار علاقے میں داخل ہو چکے ہیں جس پر سکیورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالی دویزئی قولہ بازار میں سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران ایک افغان خودکش بمبار اور تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والا زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے ۔
حمله اور کے ساتھ کم سن خودکش لڑکا بھی حراست میں لے لیا گیاجبکہ خود کش بمبار کے دیگر چار ساتھی فورسز کی کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کم سن لڑکا بازار میں داخل ہوا تو فورسز کو اس پر شک گزرا فورسز نے تعاقب کیا ۔سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں خودکش ہتھے چڑھ گیا ۔
ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار حملہ آور مقامی اور کم سن حودکش بمبار لڑکا افغانی ہے۔فورسسز کو اطلاع تھی کہ دہشتگرد اور خودکش بمبار علاقے میں داخل ہوئے ہیں
