ہومپاکستانگرین لائن ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

گرین لائن ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

گھوٹکی(سب نیوز) سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب گرین لائن ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ گھوٹکی اسٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔

حادثے کے دوران لوپ لائن پر موجود ٹرین سے ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

انجن ٹریک سے اترنے کے باعث پنجاب جانے والی مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔