ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا لیکن اجلاس کا وقت اور جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ آئندہ مالی سال 2023-24 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، 24 مئی، 5 اور 7 جون کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔