Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومUncategorizedجہانگیر ترین گروپ کا پرویز خٹک سمیت دیگر سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

جہانگیر ترین گروپ کا پرویز خٹک سمیت دیگر سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

لاہور:سینئرسیاستدان جہانگیرترین کیگروپ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے والوں اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ گروپ نیتحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک سمیت دیگرسے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اوراسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی رہنماوں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔

ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چوہدری اورفردوس عاشق پہلے سیترین گروپ سے رابطے میں ہیں جبکہ سابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان گروپ سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹس گروپ کیتین اراکین راجہ یاورکمال،مامون تارڑ،رائیاسلم نے جہانگیرترین سے ملاقات کی ،اوران کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے جہانگیرترین سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پرصحافی کی جانب سے اسد عمر سے سوال کیا گیا تھاکہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔