ہومبریکنگ نیوزتوہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چودھری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔