لاہور (سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے بعد سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رائے ممتازحسین کوجعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتارکیاگیا ہے،انہوں نے چودھری پرویز الہی کے ساتھ مل کر اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں ،رائے ممتاز کوجعلی بھرتیاں ثابت ہونے پرگرفتارکیا۔
انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں گریڈ17کی12غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں،جو جعلی ثابت ہوئیں، پنجاب اسمبلی میں ناکام امیدواروں کوبھرتی کیاگیا، جبکہ بھرتیوں میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسزکی خدمات لی گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی کے بعد سیکریٹری اسمبلی بھی گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
