اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔
سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں۔ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکا دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیا اپنے نام سے بیچے۔
کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
