ہومبریکنگ نیوزاسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کرے گا

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کرے گا

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کرے گا، آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی بارہ جون کو جاری ہوگی۔ شرح سود 21فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف پروگرام کے پیش نظر شرح سود مزید بڑھنے کا امکان تھا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی میں آئندہ پالیسی سے توقعات کا ماحول تبدیل ہوگیا۔

دوسری جانب سروے کے مطابق 70 فیصد اسٹیک ہولڈرز کو زری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کی توقع ہے جبکہ 22 فیصد کے خیال میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ اس وقت بینکاری نظام میں سرکاری بنیادی شرح سود 21 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔