Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحماد اظہر کے کاروباری معاملات میں گڑبڑ، حماد اظہر کی فیکٹریاں سیل

حماد اظہر کے کاروباری معاملات میں گڑبڑ، حماد اظہر کی فیکٹریاں سیل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے کاروباری معاملات میں گڑبڑ کے باعث فیکٹریوں کو سیل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی شادباغ اور جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹریوں میں موجود ہونے کی اطلاع کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے

پولیس کی ریڈ کے دوران فیکٹری کو سیکورٹی کے پیش نظر سیل کر دیا تاہم پولیس سے مفرور حماد اظہر وہاں سے برآمد نہیں ہوئے۔ دوسری جانب کاروباری معاملات میں گڑ بڑ کے باعث انکی فیکٹریوں کو نوٹس دیتے ہوئے سیل کر دیا گیا ہے۔حماد اظہر نومئی واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔