اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری کابینہ کو بھجوارہے ہیں، فیصلہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997(11)بی کے تحت کیاگیا ہے۔شیخ رشید نے ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا چلانے والے لوگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرینڈر کردیں، ان کی ایما پر تھانوں پر حملے ہوئے ،پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد تشدد کانشانہ بنایاگیا، پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین سو چالیس سے زائد زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی کی سفارش کی ہے، ٹی ایل پی کے سیاسی حالات پر نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے پابندی لگارہے ہیں، ٹی ایل پی والوں کو کہتا ہوں کہ آپ حکومت کو مسائل سے دو چار نہیں کرسکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں باہمی اتفاق رائے سے مسودہ پیش کرنا چاہتے تھے، حکومت کی ان سے باہمی اتفاق پر مسودے کی کوششیں ناکام ہوئیں، یہ ہر صورت میں فیض آباد آناچاہتے تھے ان کی بڑی لمبی تیاری تھی، لمبی تیاری کاونٹر کرنے پر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے، ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں جس سے نبیۖکا جھنڈا بلند ہو، اب قرارداد وہی آئے گی جس سے دنیا میں پیغام عاشق رسولۖ کا پیغام جائے گا۔
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
