دبئی، آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم آئی سی سی رینکنگ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے، بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے، گزشتہ رینکنگ میں ویرات کوہلی کے 857، بابر اعظم کے 852پوائنٹس تھے۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان نے 94رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں، جونی بیراسٹو چھٹی،فخر زمان ساتوی،فاف ڈوپلیسی آٹھویں ڈیوڈ وارنر نویں، شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے ہیں۔بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ 10 بیٹسیمینوں میں شامل ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا بولرز میں 11واں نمبر ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
