ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی سابق ایم این اےعائشہ گلالئی ق لیگ میں شامل

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اےعائشہ گلالئی ق لیگ میں شامل

تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
لاہور میں چودھری شجاعت حسین ،چودھری سرور، چودھری شافع حسین ، مصطفیٰ ملک اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج یوم تکریم شہداء منایا جارہا ہے ، شہداء کےا ہل خانہ ہماری دعائوں میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2017میں مجھے معلوم تھا کہ ہوائوں کا رخ کس طرف ہے ، اس وقت میں نے جو آوزا اٹھائی آج سب سچ ثابت ہوگئی ہے ،
دوسری جانب سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریارخاندان کے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
عائشہ گلالئی سمیت ولی محمد خان، حاجی سلیمان خان، چوہدری خالد محمود نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سلیم بریار، احسن سلیم بریار،عنصر بریار اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔