ہومبریکنگ نیوزالقادر ٹرسٹ کیس :شہزاد اکبر کا بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کی پیشکش

القادر ٹرسٹ کیس :شہزاد اکبر کا بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کی پیشکش

لندن:سابق مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے القادر ٹرسٹ کیس میں بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ برطانیہ سے ریکور 190 ملین پانڈ کی مبینہ غیرقانونی سیٹلمنٹ کیس میں شہزاد اکبر ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کیلیے تیار ہیں۔ شہزاد اکبر نے بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ شہزاد اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارشہزاد اکبرسابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر رہے ہیں، شہزاد اکبر اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں۔ نیب نے شہزاد اکبر کے گھر کال آپ نوٹس بھیجا ہے مگر شہزاد اکبر ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔