ہومبریکنگ نیوزماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ماں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اسلا م آباد(سب نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے اظہارِ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

دنیا کےاکثر ممالک میں ماؤں کاعالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے تاہم کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری،مارچ،اکتوبر یا نومبر میں مناتے ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کیلئے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اوراس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاؤں کی ماں ”گرہیا دیوی“ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔

سن 1907ء میں فلاڈیفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔

ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914 ء کو امریکا کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قرار دیا، اب دنیا بھر میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔