ہومدنیاسعودی عرب 'غداری کے جرم میں 3فوجی اہلکاروں کو سزائے موت

سعودی عرب ‘غداری کے جرم میں 3فوجی اہلکاروں کو سزائے موت

ریاض،سعودی وزارت دفاع سے وابستہ تین فوجی اہلکاروں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کے خلاف ملک سے غداری کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تھے، محمد بن احمد، ساحر بن عیسی، حمود بن ابراہیم کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق تینوں فوجی اہلکاروں نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری کا الزام ثابت ہونے پر مذکورہ افراد کو ان کی عسکری حیثیت کی بنا پر اور شرعی و قانونی تقاضے کی بنیاد پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔