ہومکھیلشاہین شاہ آفریدی تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالرز میں شامل

شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالرز میں شامل

کراچی ، قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے فاسٹ باولرز کی بھی تعریف کی۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں جنوبی افریقا کی ٹیم سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لئے جانے کی اجازت دی۔ یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔