سیالکوٹ،این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا،ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔این اے 75 کے الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ وقت ختم ہونے کے بعد مہم چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی۔ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے دوبارہ کشیدگی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسو والا میں ریلی میں شریک ن لیگ کی سابق ایم پی اے کنول نعمان پر فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی، ایک کارکن کو اغوا بھی کیا گیا۔ عطا تارڑ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے واقعات پولنگ کے روز حالات خراب کرنے کا پیش خیمہ ہیں۔ن لیگ کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ سے فائرنگ اور مغوی کارکن کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔این اے 75 میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 494003 ہے،انتخابات کیلئے قائم 360 پولنگ اسٹیشنز کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹگری اے میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، کیٹگری بی میں 176 اور کیٹگری سی میں 137 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ضمنی انتخاب کو پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات ہوگی جبکہ پاک فوج اسٹینڈ بائے ہو گی۔
ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا،ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
