Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے کی کاروائی:مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان راولپنڈی سے گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائی:مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان راولپنڈی سے گرفتار

راولپنڈی:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کر کے مالی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے چھ ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بینک ملازم بن کر سادہ لوح شہریوں سے مالی فراڈ کرتے تھے، ملزمان نے شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ سے 19 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے۔ گرفتارملزمان میں فاروق ، عمرعثمان ، نعمان ، عرفان ، اسلم اور عدنان شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے سات موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔