اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا گیا ہے۔
شہری آمنہ ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا جس کے مطابق جسٹس قاضی فائز نے مختلف ارتھارٹیز کو خطوط لکھے اور انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی ساتھ ہی کرپشن میں ملوث افراد کے درمیان بیٹھے رہے۔
ریفرنس میں کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی نے ادارے کی بے توقیری کرائی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ انہوں نے آئین کی متعددشقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
شہری کی جانب سے دائر ریفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل مس کنڈکٹ پرجسٹس فائزکے خلاف کارروائی کرے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
