Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت،کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب

سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت،کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے، جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائردرخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہونے پر بھی غورکیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کیاجلاس کی صدارت کریں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئیمقرر ہونے پر بھی غورکیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی و امن و امان کی صورتحال پرغورہوگا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے عدالتی اصلاحاتی بل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 13 اپریل (بروز جمعرات) کو سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔