کراچی:سندھ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کردی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم سندھ حکومت کرے گی، سندھ حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے، اپنے صوبے کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرسکیں گے۔
سندھ حکومت نے صوبے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قیام کے قانون کی منظوری دیدی۔
