چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے کا سمن لیکر اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ زمان پارک میں نوٹس وصول کروانے کیلئے لاہور پولیس اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی۔ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی مقدمے میں طلبی کے سمن کی تعمیل کرائے گی،طلبی کا نوٹس عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چسپاں کیا جا سکتا ہے۔
عمران خان کے خلاف مقدمے کا سمن لیکر اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

