پشاور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن خیبر پختونواہ کے سیکرٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور جماعت کو تقسیم کرنے کی سازش پر سردار مہتاب عباسی،ظفر اقبال جھگڑا،ارباب خضر حیات ،فرید مفکر خان اور ایثال خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آپ لوگوں کو اہم حکومتی و پارٹی عہدوں سے نوازا گیا،اس کے باوجود آپ نے پارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ،پارٹی قیادت کے خلاف بیانات دینے ،توہین آمیز تقاریر ،اور پارٹی فیصلوں کے خلاف بغاوت کرنے پر پارٹی عہدوں سے الگ کیا جاتا ہے،آپ 15روز کے اندر جواب دیں،اگر تسلی بخش جواب نہ دیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے گی،

