ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔