لاہورمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج شام بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی جو 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
ادھرکراچی میں آج بارش برسانے والا مغربی سسٹم کمزورہوجائے گا کل سے بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوسرے عشرے میں شدید گرمی کی بھی پیش گوئی کردی۔
پشاورمیں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی۔بارش سیموسم خوشگوارہوگیا۔درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے،گندم کی کھڑی فصل اوررابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ،سڑکوں پر کھڑے گندے پانی ،کچرے اوربجلی گیس کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک بارش کی پیشگوئی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
