اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان، اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون پر گفتگو ہوئی اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیری شہید کر دیے، پاکستان ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔