اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے درست فیصلہ کیا ہے، ملک میں شدید معاشی بحران ہے، بیک وقت انتخابات سے الیکشن کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھے گا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 صوبائی اسمبلیاں ایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گئیں، سابق حکومت نے دہشتگردی کو ایک بار پھر ملک پر مسلط کر دیا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پورے ملک میں نگران سیٹ اپ بنایا جاتا ہے، 2 اسمبلیوں کا الیکشن مزید سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے درست فیصلہ کیا: وزیر قانون
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
