Monday, February 2, 2026
ہومٹاپ سٹوریراولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت200 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت200 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی، راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت 200 سے زائد کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت 200 سے زائد کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا ۔

144 کی خلاف وزری، کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں سابق وفاقی غلام سرور،عارف عباسی،واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ،فیاض الحسن چوہان، چوہدری افضل پڑیال، عمار صدیق خان، راجہ بشارت، چوہدری جاوید کوثر، فرخ محمود سیال، علی امین گنڈا پور ، سیمابیہ طاہر سمیت نامعلوم افراد بھی شامل ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔