Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانحفیظ شیخ کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی،امیر مقام

حفیظ شیخ کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی،امیر مقام

پشاور،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو تبدیل کرنے سے ملک کے حالات نہیں بدلیں گے،کپتان کو بدلنا ہوگا تب ہی قسمت بدلے گی ۔تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور حفیظ شیخ کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، کپتان کو تبدیل کرنا ہوگا، قوم کا مطالبہ ہے کہ عمران خان چلا جائے۔انہوں نے کہا کہ سارے چینی چور ، آٹا چور اکھٹے ہوئے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک خاص مقصد کیلئے بنی تھی۔ پی ڈی ایم سے نکلنا عوام سے زیادتی ہوگی۔ کوئی رہے یا نہ رہے مسلم لیگ پی ڈی ایم میں رہے گی۔ امیر مقام نے کہا کہ جانی خیل واقعہ کے وقت کراچی میں تھا۔اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔