Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانیوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا

اسلام آباد، یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل 2021 کو ہو گا ۔ اس دوران عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیا پر 10 سے 15 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی ۔ تر جمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات اور ویژن کے مطابق رواں سال عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماضی کے مقابلہ میں سبسڈی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو 19 بنیادی اشیا بشمول چینی، آٹا، دال چنا، سفید چنے، دال مونگ، دال ماش، مسور، کھجور، سیلہ چاول، باسمتی چاول، ٹوٹا چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات، مصالحہ جات اور ٹیٹرا پیک دودھ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیا ضروریہ کی خریداری اور بر وقت سپلائی سمیت دیگر انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جس سے پیکج کے آغاز سے لیکر چاند رات تک عوام کو سہولت دی جائے گی ۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ کرونا کی وبا سے بچاو کی احتیاظی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں اور یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کریں اور اس اس سلسلے میں عملے سے تعاون کریں ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے موبائیل سٹورز کی تعداد میں اضافہ کرے گا جس کا مقصد ضروری اشیا کو بازار سے بارعایت نرخوں پر عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔