ہومبریکنگ نیوزغیر یقینی سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

غیر یقینی سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے اثرات پڑھنے لگے۔ 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے لاہور میں جاری غیر یقینی اور سیاسی گہما گہمی کے اثرات ملکی معیشت پر پڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح ساڑھے نو بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 219.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم متواتر کے ساتھ چلنے والی ٹریڈنگ کے دوران دوپہر بارہ بجے کے قریب غیر یقینی کے اثرات آنا شروع ہوئے اور مسلسل بڑھنے والے انڈیکس میں مندی کی واپسی ہوئی جو تسلسل کے ساتھ چلتی رہی۔اسی طرح رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 179.95 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41 ہزار 694.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔