Friday, January 3, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا پارک انکلیو 3کی سرکاری اراضی پرقائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن

سی ڈی اے کا پارک انکلیو 3کی سرکاری اراضی پرقائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے کا پارک انکلیو 3کی سرکاری اراضی پرقائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے مٹی کے گھر اور جھگیاں بنائی گئی تھیں،غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرکے200کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق 50جھگیاں،30کچے گھر، چار دیواریاں اور بھینسوں کے باڑے بھی مسمار کر دیے گئے ،آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا گیا۔آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری استعمال کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔