Wednesday, January 28, 2026
ہومٹاپ سٹوریعمران خان کی گرفتاری ،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد لاہور پہنچ گئے

عمران خان کی گرفتاری ،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد لاہور پہنچ گئے

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ: پولیس کی بکتربندگاڑی زمان پارک پہنچ گئی

عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ ،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ایس پی حسین طاہر اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ ندیم طاہر پہلے سے لاہور میں موجود ہیں، اسلام آباد پولیس کی 6 رکنی ٹیم لاہور میں پہلے سے موجود ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق افسران کی جانب سے حکم ملنے پر ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک جائے گی۔ لاہور پولیس بھی وفاقی پولیس کی معاونت کرے گی، تاحال آئی جی اسلام آباد کی جانب سے زمان پارک جانے کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔
عمران خان کے تین مقدمات میں وارنٹ ہیں، خاتون جج اور توشہ خانہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ اور الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ ہیں،اسلام آباد کے تمام تھانوں کی پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔