سابق گورنر پنجاب چودھری نے مسلم لیگ ق میں باضابطہ شمولیت اعلان کردیا۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاس لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین ، طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین،طارق حسن اور مصطفی ملک بھی سٹیج پر موجود ہیں ۔
اس موقع پر چوہدری سرور کاکہناتھا کہ سب دوستوں سے مشاورت کی ، سب نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چلیں ، وہ وضع دار ہیں ، میں ملک کی تمام قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں۔
چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
