سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا۔
پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 2 مارچ کو بلوچستان سے ایران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔
محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔
محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
محمد خان بھٹی 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
