ہوماسلام آبادپاکستان میں ریکارڈ مہنگائی، غریب کی کمر ٹوٹ گئی

پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی، غریب کی کمر ٹوٹ گئی

بہارہ کہو (آفتاب بھٹی سے )مہنگائی کا طوفان ہر شخص پریشان ۔ہر چیز کے دام ساتویں آسمان پر سوکھی روٹی بھی میسر نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بارہ کہو کے رہائشی مہنگائی سے تنگ۔اعجاز،صفدر،یامین،اسحاق ،عباس اور امین خان نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو سب چیزیں خودبخود مہنگی ہو جاتی ہیں جتنی مہنگائی اب تک ہو چکی ہے مزدور آدمی کے بس میں نہیں کہ وہ عزت سے زندگی گزار سکے مڈل کلاس طبقہ نہ تو مانگ سکتا ہے اور نہ چوری یا ڈاکہ مار سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا اور نیشنل میڈیا پر مہنگائی کی بات نہیں ہوتی بس عمران اور مریم کے علاوہ سارے میڈیا کے پاس کوئی اور بات کرنے کو نہیں سب سیاست سیاست کھیل رہے ہیں مہنگائی کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہا بس سب اپنی رینکنگ کے چکر میں ہیں ‘ عوام گئے تیل لینے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔