Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزبغاوت پر اکسانے کاکیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

بغاوت پر اکسانے کاکیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں آج فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل کو آج فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تھی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں 2 درخواستیں دائر ہیں ، شہبازشریف نے ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔