Tuesday, January 27, 2026
ہومتازہ ترینتوڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس: شہزاد وسیم اور خرم نواز شامل تفتیش

توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس: شہزاد وسیم اور خرم نواز شامل تفتیش

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہوگئے۔
دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے۔
راجہ خرم نواز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا، نہ توڑ پھوڑ کی اور نہ ہی کسی کو دھمکی دی لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔
سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا، سماعت کے فورا بعد گھر روانہ ہوگیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔
کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔