Wednesday, January 15, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر شہر اقتدار میں مزید 18 غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا

سی ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر شہر اقتدار میں مزید 18 غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر شہر اقتدار میں مزید 18 غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈ ی اے کی طرف سے اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ہفتہ کو آپریشن کے دوران بلڈنگ کنٹرول سیل کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں 18 غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ زون ٹو جی ٹی روڈ ، سری نگر ہائی وے اور مارگلہ ویو کے علاقوں میں 10جبکہ زون فائیو میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر 8عمارتوں کو سیل کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔